17 ستمبر 2014 - 16:03
 چین کے صدر ہندوستان کے تین روزہ دورے پر

ایشیائی ملکوں کے مرحلے وار دورے کے دوران چین کے صدر شی چی فنگ ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آج گجرات کے شہر احمد آباد پہنچے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے حیات ہوٹل میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران احمد آباد میں چین اور ہندوستان کے درمیان صنعتی پارک کے قیام اور احمدآباد اور چین کے ترقی یافتہ شہر گووانگ چھوؤ کے درمیان تعاون سے متعلق تین مفاہمتی نوٹ پر دستخط کیئے جائيں گے۔ چین کے صدر آج رات ہی اپنے وفد کے ہمراہ دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ ہندوستانی حکام سے ملاقات کریں گے،  چینی صدر کے ہندوستان دورے کے دوران متنازعہ سرحد کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع پر زور دیا جائے گا۔ ہندوستان کو امید ہے کہ چینی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور پائی جانے والی تشویشوں پر غور کیا جائے گا اور سرحدی تنازع سمیت دوجانبہ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔
.......

/169